نگریزی-زبان
نگریزی-زبان

انگریزی زبان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے دس بہترین طریقے

آج کے زمانے میں انگریزی زبان سیکھنا بے حد ضروری ہو چکا ہے کیونکہ یہ اس دور کی سب سے عام زبان ہے اور تقریباً یر ملک میں سمجھی اور بولی جاتی یے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو دس بہترین طریقے بتاۓ جائیں گے جس سے آپ اپنی انگلش زبان کی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔

  ڈکشنری کا استعمال

اردو انگلش ڈکشنری کا استعمال سب سے زیادہ ضرورت کا حامل ہے۔ ڈکشنری کا مطالعہ کر کے آپ نۓ الفاظ سیکھ سکتے ہیں اور اس طرح آپ کے ذخیرہ الفاظ (واکیبلری) میں اضافہ ہو گا جس سے انگریزی پر گرفت مضبوط ہو گی۔  ڈکشنری میں موجود الفاظ کو دہرا کر انہیں یاد رکھا  جا سکتا ہے اور روزمرہ زندگی میں ان الفاظ کا استعمال آپ کی انگریزی بولنے اور لکھنے کی صلاحیتوں کو نکھار سکتا ہے۔

انگریزی فلمیں دیکھیں

فارغ وقت میں انگلش فلمیں اور سیزن دیکھیں۔ اس سے آپ کے انگلش سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور الفاظ کا صحیح جگہ پر استعمال کا بھی اندازہ ہو گا۔

انگریزی کتابیں پڑھیں

انگلش کتابوں کا مطالعہ زیادہ سے زیادہ کریں۔ شروع میں آپ کو پڑھنے اور سمجھنے میں تھوڑی مشکل درپیش ہو سکتی ہے لیکن ان کتابوں میں آپ کو نۓ لفظ ملیں گے اور ان الفاظ کو ڈکشنری میں سے ڈھونڈ کر نۓ لفظ سیکھے جاسکتے ہیں۔

آڈیوبک سنیں

اپنے فارغ وقت میں انگریزی آڈیوبک سنیں۔ سماعت کا یاداشت سے بہت گہرا تعلق ہے۔ آپ انگریزی گانے سن کر انہیں سمجھنے کی کوشش کریں اور لکھیں پھر انٹرنیٹ سے لریکس دیکھ کر ملائیں۔

نوٹس بنائیں

جو بھی لفظ نیا ملے، اسے نوٹ پیڈ پر لکھ کر دیوار یا کسی ایسی جگہ چسپاں کر دیں جہاں آتے جاتے نظر پڑے  اس طرح وہ الفاظ یاد ہو جائیں گے۔  

 انگریزی بولیں

 اگر آپ کے ذہن میں اس بات کا ارادہ پختہ ہے کہ مجھے انگلش سیکھنی ہے تو آپ دوسروں کے سامنے انگلش بولنے سے بلکل نہیں ہچکچائیں، چاہے آپ کے جملے غلط ہوں پھر بھی اپنے اردگرد کے لوگوں سے کوشش کریں کہ انگریزی میں بات کریں۔ وقت کے ساتھ اس میں یقیناً بہتری ہوگی۔

 انگلش لکھیں

 کسی بھی زبان کو سیکھنے کے لیے اسے لکھنا آنا بہت ضروری ہے۔ انگریزی لکھنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں اور ابتداء اپنے روزمرہ کے معمول اور عام موضوعات کو لکھنے سے کریں۔ اس سے آپ کی زبان پر گرفت مضبوط ہو گی۔

 آن لائن ٹیسٹ دیں

 انٹرنیٹ پر موجود بے شمار مفت آن لائن ٹیسٹوں میں سے اپنی مرضی کے کسی بھی قسم کے ٹیسٹ کا انتخاب کریں اور دیں۔ اس طرح آپ کو اپنی غلطیوں کا اندازہ ہو گا اور ان کی اصلاح میں آسانی ہو گی۔

 گوگل پرانینسیشن(pronunciation) کی مدد لیں

 گوگل پر مشکل الفاظ سرچ کر کہ ان کا تلفظ سنیں۔ تلفظ معلوم کرنے سے لفظ بولنے میں آسانی ہو گی۔ اس طرح مختلف الفاظ وقتاً فوقتاً سیکھنے سے انگریزی بولنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

 کسی ایکسپرٹ کی مدد لیں

 کسی استاد، دوست یا رشتہ دار کی مدد لیں جسے انگریزی زبان پر مہارت حاصل ہو۔ اپنی انگریزی تحریریں انہیں دکھائیں اور غلطیاں نوٹ کر لیں۔  ان کے ساتھ انگریزی بولیں اور اصلاح لیں۔

 ان تمام طریقوں کو بروئے کار لا کر آپ اپنی انگریزی زبان کی صلاحیتوں کو بآسانی بہتر کر سکتے ہیں۔

One comment

  1. Surah Maryam is the 19th chapter of the glorious Quran and revolves around the story of Hadrat Maryam and her son Hadrat Essa. The surah is very powerful and important for its spiritual value. It gives a clear account of the events that took place in the life of Hadrat Maryam and every Muslim must read it for a clear understanding of Islamic values.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this:
Skip to toolbar